صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے ٹیم کی فائنل میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

233
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کرکٹ ٹیم کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کو سراہتے ہوئے فائنل میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین آفریدی،بابراعظم،محمدرضوان اور ہمارے مستقبل کےاہم کھلاڑی محمد حارث نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس یقینا ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں۔ فائنل کے لیے ہماری ڈھیروں نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ جیت آپ کی ہوگی۔