- Advertisement -
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستانی سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ جدید سیٹلائٹ قدرتی آفات کی نگرانی، بروقت وارننگ، زراعت، شہری منصوبہ بندی، انفرا سٹرکچر کی ترقی اور ماحولیاتی مشاہدے میں مدد فراہم کرے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ سنگِ میل پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی صلاحیتوں کی روشن علامت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ میں تعاون پر چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
- Advertisement -