صوبہ بھر میں (کل) سے مون سون کی شدید بارشوں کا امکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے

119

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):صوبہ بھر میں کل 10جولائی سے 15 جولائی تک مون سون شدید بارشوں کا امکان ہے اس سلسلے میں اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کل بدھ 10جولائی سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے،اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے ۔

درایں اثنا ء ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں آبپاشی ،مواصلات، صحت ،لائیو سٹاک ، لوکل گورنمنٹ،ریسکیو ،واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس سمیت تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے،عوام سے اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔