صومالیہ کی سفیر قذیبحہ محمد المخدومی کی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

126

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں صومالیہ کی سفیر قذیبحہ محمد المخدومی نے وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جمعرات کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق صومالیہ کی سفیر نے پاکستان کے ساتھ تجارت انسانی وسائل کی ترقی۔ دفاع اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ،قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ صومالیہ کی اہم سٹریٹجک اہمیت ہے فریقین نے پالیسی تعاون اور دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون اورایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔