ضلع اٹک میں پولیومہم 8 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہےگی، ڈپٹی کمشنر

129
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

اٹک۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا نےکہاہےکہ آمدہ پولیومہم میں تمام محکمےعوامی سہولت کے لیے اپناکرداراداکریں گے۔انہوں نےکہاکہ پولیومہم 08 جنوری سے 12 جنوری 2024 تک جاری رہےگی۔انہوں نےان خیالات کااظہارانسدادپولیو مہم کے حوالے سےاجلاس کی صدارت کرتےہوۓکیا۔اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹراسداسماعیل نےڈی سی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زاٸد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی مکمل تربیت کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاۓ گی۔تمام متعلقہ محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ضلعی سطع پر کنٹرول روم بھی قاٸم کیا جاۓ گا۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔