عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

76

سنگاپور ۔ 26 نومبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں بحالی کا عمل شروع ہو گیا تاہم بدستور دباﺅ کا شکار ہیں۔گذشتہ جمعہ کو خام تیل کی قیمت 8 فیصد تک گر گئی تھی تاہم پیر کو سنگا پور مرکنٹائل میں عالمی منڈی میں طے پائے جانے والے سودوں کے تحت برنٹ کروڈ کی دسمبر کے لئے سپلائی کے سودے 43سینٹ اضافے کے ساتھ 59.23 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی11 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 50.53 ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔