20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںعالمی یومِ فائر فائٹرز پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کلرسیداں میں...

عالمی یومِ فائر فائٹرز پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کلرسیداں میں آگاہی واک، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت

- Advertisement -

کلرسیداں، 04 مئی (اے پی پی):عالمی یومِ فائر فائٹرز پر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام کلرسیداں میں آگاہی واک، شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، عالمی یومِ فائر فائٹرز کے موقع پر ریسکیو 1122 کلر سیداں کی جانب سے ٹی ایم اے آفس کلر سیداں میں ایک شاندار آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہداء فائر فائٹرز کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں میں فائر سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔تقریب کے روحِ رواں انچارج ریسکیو 1122 کلر سیداں توصیف نصیر تھے

واک میں ڈرائیونگ انچارج سٹی ٹریفک پولیس حاجی بلال قریشی، ریسکیو افسران، ریسکیورز، اور ریسکیو اسکاؤٹس نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر فائر فائٹرز کی قربانیوں کو سلام پیش کرنے کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر توصیف نصیر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز ہماری صفِ اول کے محافظ ہیں، جو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں ان ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہےشہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کے جذبے کو سراہا اور واک کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں