- Advertisement -
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):عام انتخابات 2024ء کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام انتظامی افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، کسی بھی متعلقہ افسر کو تبدیل نہ کیا جائے اور نہ ہی چھٹی کی درخواست منظور کی جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419744
- Advertisement -