عرب ممالک کی غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

74
عرب ممالک کی غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت

ریاض ،عمان ، دوحہ ۔27اکتوبر (اے پی پی):عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات، اردون، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطر، کویت، مصر اور مراکش نے غزہ میں اسرائیلی بمباری میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حق دفاع عالمی قانون کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کرنے کا جواز نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عرب وزرئے خارجہ نے غزہ سے شہریوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا کی بھی مذمت کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حق دفاع عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے جائز اور قانونی حقوق کو قصداً نظر انداز کرنے کا جواز نہ بنے۔ عرب وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 1964 کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختارفلسطینی ریاست کا قیام بہت ضروری ہے۔