عرفان صدیقی کا ملک کے نامور ادیب مختار مسعود کے انتقال پر افسوس کا اظہا ر

164

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ملک کے نامور ادیب اور سفارتکار مختار مسعود کے انتقال پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکیا ہے۔ ہفتہ کو لواحقین کے نام تعزیتی پیغام میں مشیر وزیراعظم نے کہاکہ مختار مسعود طرز ادیب تھے۔علم وادب کی دنیا میں ان کی کمی اگرچہ تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔تاہم ’آواز دوست، سفر نصیب‘ اور ’لوح ایام‘ جیسی اپنی تصانیف کی صورت میں وہ ہم میں ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کا علمی کام ہماری ادبی تاریخ کا حصہ رہے گا۔