چیچہ وطنی۔ 09 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے پولیس نے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا۔سب ڈویژنل پولیس آفیسرز ،ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور ریسکیو1122نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔
ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شر پسند عناصر کو باور کرانا ہے کہ پولیس کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لے ہمہ وقت تیار ہے اور شرپسندوں اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کو قانون کی طاقت سے کچل دیا جائیگا۔ترجمان نے مزید کہامحرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،پولیس شہریوں کے جان و مال اور آبور کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔