علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 29ستمبر کے پرچے ری شیڈول کردئیے

158
اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں’’سوئفٹ سینٹرز‘‘ بند کر دئیے ہیں، یونیورسٹی

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 12ربیع الاول کو عام تعطیل کے باعث 29ستمبر کو ہونے والے میٹرک، ایف اے/آئی کام کے پرچے کورس کوڈز نمبر 208،212، 355اور 357 ری شیڈول کردئیے،اب یہ پرچے 6اکتوبر کو لئے جائیں گے۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخ کے لئے کارآمد ہوں گے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔