علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس(او ڈی ایل) کے امتحانات کا شیڈول جاری

919

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس(او ڈی ایل) پروگراموں کے فائنل امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 16 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ جبکہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دی گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے امتحانی مراکز میں طلبہ کی بنیادی سہولتوں کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر امتحانات کی رول نمبر سلپس”اے آئی او یو موبائل ایپلی کیشن” پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔موبائل ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2024 کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔

اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری ان کامرس(بی کام)،بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل )پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی،چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔