اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 515 روپے کے اضافے کے بعد 235,682 روپے سے بڑھ کر 236,197 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 216,042 روپے سے بڑھ کر 216,514 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,050 روپے اور 2,614.88 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,647 ڈالر سے بڑھ کر 2,653 ڈالر ہو گئی۔









