فیفا ورلڈ کپ کے گروپ بی کے ایک سنسنی خیز اور یکطرفہ مقابلے میں میزبان کینیڈا نے قطر کو 0-6 کی عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی تاریخی فتح درج کر لی ہے۔ شنہوا کے مطابق کینیڈا کی اس شاندار جیت میں سٹار کھلاڑی جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک نے اہم ترین کردار ادا کیا، جبکہ میچ کے دوران قطری ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا …
کینیڈا کی فیفاورلڈ کپ میں تاریخی فتح، جوناتھن ڈیوڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک، قطر کو0-6 سے دھول چٹا دی
وینکوور۔19جون (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ کے گروپ بی کے ایک سنسنی خیز اور یکطرفہ مقابلے میں میزبان کینیڈا نے قطر کو 0-6 کی عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی تاریخی فتح درج کر لی ہے۔ شنہوا کے مطابق کینیڈا کی اس شاندار جیت میں سٹار کھلاڑی جوناتھن ڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک نے اہم ترین کردار ادا کیا، جبکہ میچ کے دوران قطری ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔جوناتھن ڈیوڈ نے تین،سائل لارین،نیتھن سلیبا اور محمد منائی نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
بی سی پلیس، وینکوور، کینیڈا میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں میزبان کینیڈا اور قطر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس کا آغاز ہی سے کینیڈا کے جارحانہ حملوں سے ہوا، جب 16 ویں منٹ میں کائل لارین نے گیند کو نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ کھیل کے 29 ویں منٹ میں جوناتھن ڈیوڈ نے ایک شاندار پاس پر گول کر کے اس برتری کو 0-2 کر دیا۔ چند منٹ بعد ہی قطر کے ہمام احمد کو فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوناتھن ڈیوڈ نے ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے اپنا دوسرا گول داغ دیا۔کھیل کے 51 ویں منٹ میں قطر کے عاصم مادیبو نے کینیڈین مڈفیلڈر اسماعیل کونے پر پیچھے سے خطرناک فاؤل کیا، جس پر انہیں بھی ریڈ کارڈ دے کر میدان سے باہر نکال دیا گیا، یوں قطری ٹیم صرف 9 کھلاڑیوں تک محدود رہ گئی۔
اس فاؤل کے نتیجے میں اسماعیل کونے شدید زخمی ہو کر سٹریچر پر میدان سے باہر چلے گئے۔میچ کے 64 ویں منٹ میں ناتھن سلیبا نے ایک جادوئی فری کک پر چوتھا گول سکور کیا، جبکہ کچھ ہی دیر بعد قطری دفاعی کھلاڑی محمد منائس کی غلطی کے باعث ایک اون گول (اپنے ہی نیٹ میں گول) ہو گیا جس سے سکور 0-5 ہو گیا۔ میچ کے آخری منٹوں (سٹاپج ٹائم) میں جوناتھن ڈیوڈ نے اپنا تیسرا گول مکمل کر کے اپنی ہیٹ ٹرک کی اور کینیڈا کو 0-6 کی تاریخی اور ناقابل یقین فتح دلا دی۔اس وقت گروپ بی میں 2 میچوں کے بعد کینیڈا 4 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے اور اب اس کا اگلا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔









