عمران خان آج سینیٹ الیکشن میں فتحیاب ہوں گے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیں ملکر کوششیں کرنا چاہئیں،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

55

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آج سینیٹ الیکشن میں فتحیاب ہوں گے، پنجاب میں سب کو حصہ بقدر جثہ مل گیا ہے، جمہوریت کی مضبوطی اور ترقی کیلئے ہمیں ملکر کوششیں کرنا چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 120 فیصد یقین ہے کہ حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پارلیمنٹرین ناراض نہیں ہے، سب راضی ہیں، الیکشن کے نزدیک ناراضگیاں اور مسائل بیان کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، آج جمہوریت کیلئے اہم دن ہے، ہمیں انتخابی اصلاحات کی طرف جانا چاہیئے تاکہ جمہوری عمل کی بہتری سے جمہوریت اور مضبوط ہو،

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب کو حصہ بقدر جثہ مل گیا ہے، اسلام آباد میں عمران خان کے امیدوار حفیظ شیخ جیتیں گے۔