22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںعیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھا کر پنجاب حکومت نے عوامی...

عیدالاضحیٰ پر صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھا کر پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔18جون (اے پی پی):عیدالاضحی ٰپر 48 گھنٹے میں مسلسل صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھا کر پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ، ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہروں، اضلاع، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کی مہم شہریوں کے تعاون سے ممکن ہوئی

یہ سب وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سیکرٹری بلدیات اور پنجاب بھر کے میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے جس پر ان کو شاباش دیتی ہوں ۔عید پر صفائی ستھرائی اور عوام کی مثالی خدمت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے افسران اور عملے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ نے پنجاب بھر کے منتخب ارکان کو بھی بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے عملہ کو ہدائت کی کہ عید کے تیسرے دن بھی پورے صوبے میں صفائی کا یہی معیار برقرار رکھیں۔راستوں کی دھلائی کے ساتھ عرق گلاب کاچھڑکائوکریں تاکہ بدبو اور تعفن کا بھی خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن 1139 کے ذریعے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ان علاقوں میں بھی صفائی کی جو ان کی ذمہ داری میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت، اداروں اور شہریوں نے مل کر ایک مثال قائم کی کہ اتحاد، تعاون اور محنت سے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477406

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں