عیدالفطر پر معصوم فسلطینیوں کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں،‏وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی

66
پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارلیمنٹ اور اتحادی جماعتیں متحد ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں شکست ہو گی،وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):‏وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر معصوم فسلطینیوں کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ سادگی سے عید مناتے ہوئے اُن تمام لوگوں کو یاد رکھیں جوکورونا وبا کے مقابل زندگی کی جنگ ہار گئے۔ خصوصی دُعا اُن معصوم فلسطینیوں کے لئیے بھی جو صیہونی اسرائیلی قوتوں کے حملوں کی زد میں ہیں کیونکہ انہیں ہماری دُعاؤں اور حمایت کی اشد ضرورت ہے۔