غزہ جنگ میں فلسطینیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،اسرائیلی مظالم بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں، اقوام متحدہ

81
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔8اپریل (اے پی پی):غزہ اور اس کے مکینوں پر برپا کی گئی تباہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین (انروا ) کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ان مظالم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں جن کا سامنا غزہ کی پٹی کے رہائشیوں نے6 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں کیا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس جنگ نے تمام ریڈ لائنز کو عبور کرلیا ،

غزہ میں 20 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو راتوں رات ملیا میٹ کردیا گیا، 20 لاکھ افراد بے گھر ،دسیوں ہزار جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر جنگ میں بچوں، صحت کے کارکنوں، صحافیوں اور انسانی امدادی کارکنوں کی سب سے بڑی تعداد کو مار دیا گیا ہے۔انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیل سے مزید زمینی گزرگاہیں کھولنے اور انروا کے کام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔