غزہ شہر میں سکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 فلسطینی شہید

104
Gaza
Gaza

غزہ۔20اگست (اے پی پی):غزہ شہر میں ایک سکول پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں 9 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔شنہوا نیوز کے مطابق فلسطینی سکیورٹی اور طبی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ غزہ شہر میں بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے سکول کی عمارت پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے میں کم از کم نو فلسطینی شہید اور کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔