غزہ میں فلسطینی اموات کی تعداد 41,965 ہو گئی

57

رام اللہ۔9اکتوبر (اے پی پی):غزہ میں فلسطینی اموات کی تعداد 41,965 ہو گئیں۔ العربیہ کے مطابق وزارتِ صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیل-حماس جنگ میں کم از کم 41,965 افراد شہید ہو چکے ہیں جس کا اب دوسرا سال شروع ہو گیا ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 56 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں زخمیوں کی تعداد 97,590 ہو گئی ہے۔