
پشاور۔22ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹا کوقومی دھارے میںلانے کا سہرا محمدنوازشریف اورانکی حکومت کے سرہے،فاٹااصلاحات قبائلی عوام کے توقعات کے عین مطابق محمدنواز شریف کا ایجنڈاہے،عمران خان جب بھی خیبرپختونخوامیںنام نہادتبدیلی کی بات کرتاہے توخیبرپختونخواکے عوام کوخواب ہی محسوس ہوتاہے کیونکہ نام نہادتبدیلی کی حقیقت سے دور تک تعلق نہیںہوتا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے کھانے کے اورجبکہ دکھانے کے اوردانت ہے، 90دن بدعنوانی ختم کرنے کے بلندوبانگ دعوے کرنےوالوںنے الیکشن کمیشن ہی ختم کردیا،عمران خان کی تبدیلی صرف گلے شکوے، رونا، الزام تراشی اوردشنام طرازی ہے۔