فرنیچر نمائش لائف سٹائل ایکسپویکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

191
فرنیچر نمائش

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):جدید و منفرد گھریلو و آفس فرنیچر کی نمائش ”لائف سٹائل ایکسپو ” یکم ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی ۔

یہ نمائش پاک لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو کے زیر اہتمام منعقد کی جائے گی ۔نمائش میں پاکستان بھر سے 100سے زائد فرنیچر برانڈز اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی ۔نمائش نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے فیز سیون میں یکم سے تین ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کے اوقات دن 12بجے سے رات10بجے تک ہوں گے۔ منتظمین کاکہنا ہے کہ نمائش کے دوران جدید و منفرد گھریلو و آفس فرنیچر پر 40فی صد تک رعایت بھی دی جائے گی ۔