غزہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) فلسطینی تنظیموں نے غزہ میں تحریک مزاحمت ختم کرنے سے متعلق اسرائیلی حکومت کے وزیر جنگ کی تجویز مسترد کردی ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے تحریک مزاحمت ترک کرنے کے بدلے بعض سہولتوں کی فراہمی سے متعلق اسرائیلی وزیر اویگدر لیبرمین کی تجویز کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تحریک مزاحمت پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔ اسرائیلی وزیر نے یہ تجویز ایسے وقت میں پیش کی ہے جب فلسطینی عوام کی استقامت اور غزہ پر حملوں میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیلی حکومت انتہائی بے بس ہوچکی ہے