منیلا ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) فلپائن کے ہزاروں شہریوں نے اپنے ملک میں امریکاکی فوجی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کیاہے۔فلپائن کے صدر رودریگو ڈوٹریٹہ کی جانب سے امریکا سے علیحدگی اختیار کرنے کے اعلان کے بعد فلپائن کے ہزاروں شہریوں نے منیلا میں سڑکوں پر نکل کر امریکا کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی اور فلپائن سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا ۔فلپائن کے باشندوں کا مطالبہ تھا کہ امریکا جلد سے جلد اپنی فوج فلپائن سے واپس بلائے ہمیں امریکی فوج کی ضرورت نہیں ہے