فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں پیش کی جائینگی اور پارلیمنٹ ہی اس ضمن حتمی فیصلہ کرے گی،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

68

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں پیش کی جائینگی اور پارلیمنٹ ہی اس ضمن حتمی فیصلہ کرے گی۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کہ ایک حلقے نے حکومت سے موقف لینے کی زحمت کے بغیر مسلسل یہ خبر اڑائی کہ فنانس بل میں ترامیم ایکٹ آف پارلیمان کی بجائے آرڈیننس کے ذریعے لائی جا رہی ہیں۔ فنانس بل میں ترامیم پارلیمان میں پیش کی جائینگی اور پارلیمنٹ ہی اس ضمن حتمی فیصلہ کرے گی۔