فوڈ اتھارٹی بھکر نے محلہ جامعہ رشیدیہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پکڑ لیا، 2 من سے زائد گوشت تلف

109

بھکر۔ 15 نومبر (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی بھکر نے محلہ جامعہ رشیدیہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے 2 من سے زائد گوشت پکڑ کر تلف کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر نے ریکی کر کے محلہ جامعہ رشیدیہ میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کیخلاف کارروائی کی جبکہ 2 من سے زائد گوشت جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر تھا تلف کر دیا۔ گوشت پر سلاٹر ہاؤس کی جعلی مہریں نصب تھیں، مزید کارروائی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی نے ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی