رینالہ خورد۔ 25 اگست (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی کی چھاپہ مارٹیم نے رینالہ خورد کے نواحی علاقے اخترآباد میں ایک منی فیکڑی پر چھاپہ مارکرموقع سے کیمیکل سے تیار1500لٹردودھ اور دوملزمان کوگرفتارکرلیا جبکہ دودھ سپلائی کرنے والی دوگاڑیوں کو قبضے میں لیکر پولیس کے حوالے کردیاہے موقع سے گرفتارکیے گیے ملزمان اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاگیاہے جبکہ دودھ تلف کردیاگیا
اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیمیکل سےجعلی دودھ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں ایسے صحت دشمن عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیاگیاہے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔