فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید44 بجلی چور پکڑے گئے، 35 لاکھ روپے جرمانہ

113

فیصل آباد۔ 04 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو) کابجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید44 بجلی چور پکڑے گئے ہیں جنہیں 35 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کرنے سمیت ان کے بجلی کے کنکشنز منقطع کرکے ان کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کروادی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پر فیسکوریجن کے آٹھوں اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازکریک ڈاؤن یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 299روزکے دوران کل9787بجلی چور پکڑے گئے جن کو2 کروڑ42لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور99کروڑ68لاکھ سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا ہے جبکہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر9547بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروادیاگیا اور 7373بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا ہے نیزفیسکو نے بجلی چوروں سے 71کروڑ47 لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک2351بجلی چوروں کو55لاکھ53ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ37لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکوسیکنڈسرکل سے1814بجلی چوروں کو46لاکھ 26ہزارسے زائدسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 18کروڑ 46لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔

فیسکوجھنگ سرکل سے کل1092بجلی چوروں کو31 لاکھ 47ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10کروڑ94لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوسرگودھا سرکل سے1432بجلی چوروں کو32لاکھ 57ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ9ہزارسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔فیسکومیانوالی سے کل2436بجلی چوروں کو48لاکھ84ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور23کروڑ62لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیا گیا۔علاوہ ازیں فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل641بجلی چوروں کو15لاکھ 45ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 7کروڑ87لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔