فیصل آباد،کاشتکاروں کودھان کی بروقت برداشت کی ہدایت

118
’’منصوبہ برائے چاول اور سبزیوں پر زرعی زہروں کی باقیات کی تخفیف‘‘ کے موضوع پر میگا کسان اجتماع کا انعقاد

فیصل آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی بروقت برداشت کی ہدایت کی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے زرعی ماہرین نے کہاکہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے اس کی مناسب وقت پر کٹائی اور پھنڈائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس لئے کاشتکار مونجی کی برداشت اس وقت تک کریں

جب دانوں میں نمی کا تناسب 20 فیصد کے قریب ہو کیونکہ زیادہ نمی کی صورت میں چاول زیادہ ٹوٹتا ہے اور اس کی کوالٹی متاثر ہونے کے علاوہ ذخیرہ کے دوران اس پر بیماریوں کے حملہ کا خدشہ بھی رہتاہے۔

انہوں نے کہاکہ برداشت کے دوران کاشتکار تمام عوامل سے آگاہ رہیں اور زرعی ماہرین کے مشوروں پر بھی عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل، پریشانی یامالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔