فیڈرل بورڈ انٹر سکولز بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا

128
Federal Education Board
Federal Education Board

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ انٹر سکولز بوائز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 17 اکتوبر سے بحریہ کالج، نیول انکورایج، اسلام آباد شروع ہو گا۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس میڈم فوزیہ معروف نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک سکولز اینڈ کالجز کی کھلاڑی حصہ لیں گی۔