فیڈرل بورڈآف ریونیو کی فیلڈفارمیشنز کے دفاتر28 اور29ستمبرکوکھلے رہیں گے

91
FBR
FBR

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) کی فیلڈفارمیشنز کے دفاتر28 اور29ستمبر( ہفتہ ،اتوار)کوکھلے رہیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سرکلر کے مطابق 28، 29 اور 30 ستمبر 2024 کو ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے حوالے سے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی بروقت وصولی یقینی بنائی جا سکے۔

ان دنوں میں فیلڈ دفاتر کی کام کرنے کے اوقات بڑھا دیے گئے ہیں ، 28 اور 29 ستمبر کو دفاتر رات 10 بجے تک جبکہ 30 ستمبر کو نصف شب تک کھلے رہیں گے۔ وصول کی گئی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو اسی دن سٹیٹ بینک کی متعلقہ برانچز میں منتقلی یقینی بنانے کے لیے چیف کلیکٹرز سے سٹیٹ اور نیشنل بینک کی مجاز شاخوں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔