اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے خلاف سخت قانون سازی انتہائی اہم ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جو گروہ فیک نیوز کے خلاف قانون سازی کی مخالفت کرتے ہیں اور اس طرح کی حرکتوں کو اظہار آزادی کہتے ہیں، ان کی ذہنی حالت اور توازن مشکوک ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے اصل اور ایڈیٹ شدہ بیان پر مبنی ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔