اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی): فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کی نمو ردیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق 15 ستمبر تک فیکٹریوں میں 9333000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال 15 ستمبر کے مقابلہ میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15 ستمبر کے دوران 3041000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔
پنجاب کی فیکٹریوں میں کاٹن کی 1544000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 43.4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی تاریخ کو پنجاب کی فیکٹریوں میں 1077000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح سندھ کی فیکٹریوں میں 15 ستمبر تک 2389000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 115.2 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ سال سندھ کی فیکٹریوں میں 1110000 گانٹھوں کی آمد ریکارڈکی گئی تھی۔