ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ریکارڈ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ریکارڈ

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی): ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.455 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جولائی کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے ۔ جولائی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.312ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ سال اگست میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.576 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 2.767 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.5 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 3.057 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔