اسلام آباد ۔ 4 نومبر (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) ہفتہ کو مختلف شہروں میں آٹھ میچز کا آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، پول اے میں لاہور بلیوز اور کراچی بلیوز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔