30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںقائداعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ 16 اکتوبر کو...

قائداعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا مرحلہ 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں ایل سی سی اے گراو¿نڈ لاہور میں لاہور وائٹس کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا، ڈائمنڈ گراو¿نڈ اسلا م آباد میں اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کے آر ایل گراو¿نڈ راولپنڈی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور کے آر ایل کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور حبیب بینک کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117057

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں