20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںقائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی دکی بلوچستان میں کان...

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی دکی بلوچستان میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے دکی بلوچستان میں کان کنوں پر حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر نے واقعہ میں بے گناہ کان کنوں کے مارے جانے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں پر بہیمانہ حملہ کرنے والوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، اس ظالمانہ واقعے میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ قائم مقام صدر نے جاں بحق کان کنوں کے لواحقین سے اظہار تعذیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی

- Advertisement -

۔ قائم مقام صدر نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511132

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں