قائم مقام ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری بارے اجلاس کا انعقاد

129
قائم مقام ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری بارے اجلاس کا انعقاد

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):قائم مقام ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد کی زیر صدارت ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری بارے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف سٹیٹسٹیکل آفیسر پاکستان بیورو آف سٹیسٹکس، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، لائیوسٹاک اور ادارہ شماریات کے مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری کےلیے انتظامی تیاریوں کا جاٸزہ لیا گیا جس میں زرعی مردم شماری کی تاریخی پس منظر واغراض ومقاصد، سٹاف ٹریننگ، فیلڈ سٹاف کی ذمہ داریوں اور طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ادارہ شماریات کے نمائندوں نے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ زرعی ڈیجیٹل مردم شماری کے بدولت کسان حضرات زراعت کے شعبے اور زراعت کے شعبے سے منسلک دیگر پیشہ وروں کے بارے میں منصوبہ بندی اور ان کیلئے مختص زرعی بجٹ کی موثر اندار میں خرچ کرنے کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔

ادارہ شماریات کے افسران اور نمائندوں نے فورم کو بریفنگ میں بتایا کہ نوشہرہ میں ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری کیلٸے 69 بلاکس بنائے گئے ہیں جس کے لیے ے اینومیریٹر اور سپروائرز تعینات کئے گئے ہیں اور ان کو ڈیجیٹل نقشہ جات، ٹیبلیٹس اور دیگر ضروری آلات مہیاء کیئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے شرکاء کو ہدایات جاری کیں کہ ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈز اپنی اپنی ذمہ داراں احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ادارہ شماریات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں ساتویں ڈیجیٹل زرعی مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروٸے کار لائے جائیں گے۔