اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) پاک فضائیہ نے عوامی آگہی کے تحت موبائل فون سروسز کے ذریعے عوام الناس کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور اوجڑیوں کو فوری تلف کرنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ پاکستان ایئر فورس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے نام اتوار کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ قربانی کے جانوروں کی باقیات اور آلائشوں کو شاپنگ بیگ میں بند کرکے اپنے گھروں کے سامنے رکھیں تاکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں انہیں اکھٹا کرکے مخصوص مقامات پر سائنسی بنیادوں پر تلف کرسکیں اور شہر کے ماحول کو تعفن زدہ ہونے سے بچایا جاسکے۔