قصور۔ 22 نومبر (اے پی پی):قصور کے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔ولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں ایک کامیاب کارروائی میں شہر اور گردونواح میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی نقدی ، 02 موٹر سائیکل، 03 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔کاشف عرف کاشی اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا ۔ ملزمان نے دوران تفتیش شہر قصور اور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے اچھی کارکردگی پر تھانہ بی ڈویژن پولیس کو شاباش دی ہے۔