دوحہ ۔16دسمبر (اے پی پی):قطر نے شام میں اپنا سفارت خانہ 17 دسمبر سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ۔
تاس کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنے سفارت خانے کا کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 2011 میں بند کر دیا گیا تھا۔
وزارت نےایکس پر جاری بیان میں کہا کہ قطر نے برادر شامی عرب جمہوریہ میں اپنے سفارت خانے کا کام 17دسمبر سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔