قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

132
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر سندھ سے براہ راست منتخب شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کی جگہ دو امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اتوار کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دو نشستوں پر مدثر سحر کامران اور شرمیلا فاروقی کامیاب قرار پائیں۔شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر انتخاب میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔