قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی

89

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے کی کارروائی نمٹائی گئی۔

ایجنڈے کی کارروائی مکمل ہونے پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔