قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

82
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہو گا۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس کل منگل کو قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کمیٹی کے اجلاس کے حوالہ سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ، سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنمائوں، وفاقی وزرا، سینئر سیاسی رہنمائوں، صوبائی وزرا اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے صدر و وزیراعظم سمیت گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو اجلاس میں شرکت کے حوالہ سے خطوط روانہ کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے سینئر اراکین، قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین، وزارت دفاع، خارجہ امور، داخلہ، امور کشمیر، ہیلتھ اینڈ نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی شرکت کریں گے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف جو ملک سے باہر ہیں ان کی غیر موجودگی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں کے 140 اراکین کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی گذشتہ ماہ ایک قرارداد کے ذریعے قومی اسمبلی ہال کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔