اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے دوران قیمتی پتھروں (جیمز) کی ملکی برآمدات میں 9.23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 1.3 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017ءکے دوران برآمدات کا حجم 1.5 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران قیمتی پتھروں کی قومی برآمدات میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔