وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آنے والا ہے سب کی نظریں کل کے احتساب عدالت کے تاریخی فیصلے پر ہیں، وہ مان رہے ہیں کہ جائیداد انکی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ پیسے کہاں سے آئے،نوازشریف اور انکے بچوں کی اربوں روپے کی جائیدادکہاں سے آئی،زرداری صاحب بھی کہتے ہیں کہ وہ …

لاہور۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ آنے والا ہے سب کی نظریں کل کے احتساب عدالت کے تاریخی فیصلے پر ہیں، وہ مان رہے ہیں کہ جائیداد انکی ہے لیکن یہ نہیں بتا رہے کہ پیسے کہاں سے آئے،نوازشریف اور انکے بچوں کی اربوں روپے کی جائیدادکہاں سے آئی،زرداری صاحب بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا اگریہ سب معصوم ہیں توملک کو لوٹا کس نے ہے،جب مشرف گئے تو ملکی قرض 6کھرب تھا، نوازشریف حکومت ختم ہوئی تو ملکی قرض 30کھرب تک پہنچ چکا تھا، زرداری اور نوازشریف غیرقانونی جائیدادیں بچانے کیلئے عوام کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں اور دونوں جماعتیں اتحاد کر رہی ہیں،ہماری نوازشریف اور زرداری کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ‘سیاست کا پرانا نظام دفن ہورہا ہے، زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے،ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں‘ ہم آئین و قانون اور ضابطوں میں بندھے ہیں، متوسط طبقے کی پارٹی تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے جو نظام بدلے گی اورعمران خان قوم کی امیدہیں، اپوزیشن کی چیخیں سیاسی نظام میں بہتری کی علامت ہیں‘ اب ملکی معیشت میں بہتری لانے کا وقت ہے،آئندہ دوہفتوں میں ملکی معاشی نظام کے حوالے سے اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا تاریخی فیصلہ کل آنے والا ہے سب کی نظریں کل کے احتساب عدالت کے تاریخی فیصلے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ یہ ہے کہ سعودی عرب ‘دبئی اور لندن میں ان کی اور ان کے بچوں کی جائیدادیں کہاں سے آئی ہیں،وہ یہ تو مان رہے ہیں کہ جائیداد یں ہماری ہیں لیکنیہ نہیں بتا رہے پیسے کہاں سے آئے۔ جب ان کے بچوں سے پوچھا جاتا ہے تو ایک کہتا کہ ان کے ابو کی ہیں اور دوسرا کہتا ہے کہ نہیں یہ پیسے ان کے ابو کے ایک سعودی دوست کے ہیں اور انکے بچوںنے اربوں روپے کی جائیدادیں اور پیسے کہاں سے بنا لئے کیا وہ اتنے ٹیلنٹڈ بچے تھے کہ جب ان کے شناختی کارڈ بھی نہیں بنے تھے ان کے اربوں روپے کے اثاثے بن گئے، دراصل وہ بچے نہیں ان کے والدین ٹیلنٹڈ تھے جنہوں نے لوٹ مار کر کے پیسہ ان کے اکا¶نٹس میں بھر دیا اور انھیں بھی اب معلوم نہیں کہ پیسہ کہاں سے آیا ہے۔ انہوں نے کہا زرداری صاحب بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا، خواجہ سعد رفیق اور شہباز بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں اوریہ سب معصوم ہیں توملک کو لوٹا کس نے ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کہتے ہیں کہ ہم اتحاد کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف غیرقانونی جائیدادیں بچانے کیلئے اور زرداری انور مجید اور خود کو بچانے کے لئے عوام کو نکلنے کا کہہ رہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ عوام نہیں نکلیں گے، اب ان کی سیاست ختم ہو چکی پرانا سیاسی نظام دفن ہو نے جارہا ہے ۔ متوسط طبقے کی پارٹی تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے جو نظام بدلے گی اور عمران خان قوم کی واحد امید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرحوالے سے بہتری آرہی ہے، سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ویزہ پالیسی کا ازسرنوجائزہ لیا جارہا ہے، پرتگال اور فرانس نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کر دی ہے دیگر ممالک بھی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی لا رہے ہیں اور پاکستان نے بھی ویزہ شرائط غیر ملکی سرمایہ کاروں، صحافیوں اور سیاحوں کے لئے نرم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب بہتر کام کر رہا ہے بحر حال بہتری کی گنجائش تو رہتی ہے اور گنجائش موجود ہے۔چوہدری فواد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں مسئلہ قانون سازی نہیں‘ قانون موجود ہے اور اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ۔ ماڈل ٹاو¿ن کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کیس پر جے آئی ٹی کی تشکیل پر عمل ہونا چاہیئے اور یہ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے لیکن یہ کیسا اصول ہے کہ وفاق میں چھوٹا بھائی بڑے بھائی کا اور پنجاب میں بیٹا اپنے باپ کا آڈٹ کرے گا۔