لاس اینجلس۔20جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کےشہر لا س اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں سے مزید شدت آنے کا اندیشہ ہے۔
امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں بہت کم نمی والی طاقتور ہوائیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جن سے آگ کے زیادہ علاقوں تک پھیلنے کا خطرہ ہے ۔ 135 فائر انجن اور ان کے عملے کو ہیلی کاپٹروں اور بلڈوزر کے ساتھ نئی آگ سے نمٹنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔
ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس اور مضافات میں لگی جنگل کی آگ سے اب تک 27 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں ۔ آگ سے 40 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہو ا ہے جس میں شہری آبادیاں بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق لاس اینجلس کے علاقے الٹا ڈینا میں لگی ایٹن آگ پر 81 فیصد پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ایٹن آگ، جس نے الٹاڈینا کے مضافات میں کم از کم 17 افراد کو ہلاک کیا، 81 فیصد پر قابو پایا۔ سب سے بڑی ، پیلیسیڈز آگ پر 52 فیصد تک قابو پا یا جا چکا ہے اور جن علاقوں میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے وہاں کے مکینو ں کو اب واپس جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔