جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پر34فیصدکی کمی

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پر34فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15جنوری تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 5490000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 8258000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔15جنوری تک پنجاب کی …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیادوں پر34فیصدکی کمی ہوئی ہے۔پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15جنوری تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 5490000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34فیصدکم ہے،

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 8258000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔15جنوری تک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 2687000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35فیصدکم ہے،

گزشتہ سال کی اسی مدت میں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 4159000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 15جنوری تک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 2803000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32فیصدکم ہے،گزشتہ سال کی اسی مدت میں سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 4100000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔