فیصل آباد میں سمندری روڈ سالونی جھال کے قریب ٹریکٹر ٹرالے اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ میں ثناء اللّٰہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 30 سالہ سرفراز ، 20 سالہ عروج زوجہ زبیر اور28 سالہ نصار زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد،ٹریکٹر ٹرالے اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی
فیصل آباد۔ 16 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں سمندری روڈ سالونی جھال کے قریب ٹریکٹر ٹرالے اور رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ میں ثناء اللّٰہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 30 سالہ سرفراز ، 20 سالہ عروج زوجہ زبیر اور28 سالہ نصار زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق شخص کی نعش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔









